باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں عید کی نماز ادا کی

ن لیگی رہنماؤں اسحاق ڈار،حسن نواز و دیگر نے بھی لندن میں نماز عید ادا کی سابق وزیراعظم نے نماز کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کی جانب سے نواز شریف اور دیگر کی نماز عید کی ادائیگی کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے

نواز شریف نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں ، کارکنان نے نواز شریف کو عید کی مبارکباد دی، نواز شریف اور مریم نواز کا رابطہ بھی ہوا ہے، مریم نواز نے بھی نواز شریف کو عید کی مبارکباد دی،

واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے فرزندان اسلام آج عید الاضحی منا رہے ہیں، پاکستان میں عید کل اتوار کو ہو گی،

سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم ابھی تک واپس نہ آئے، نواز شریف جب گئے تھے تو اسوقت عمران خان وزیراعظم تھے، اب شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں، عید کے بعد ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کی واپسی ہو رہی ہے ، اسکے بعد نواز شریف کی بھی پاکستان واپسی کا پروگرام بن سکتا ہے ، ن لیگی رہنما کئی بار کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف کو جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو وہ پاکستان واپس آئیں گے،نواز شریف جب لندن گئے تھے تو اس سے قبل جیل میں انکی طبیعت خراب ہو گئی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے انہیں باہربھجوانے کا فیصلہ دیا تھا

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

Shares: