اداکارہ حریم فاروق کورونا میں مبتلا ہو گئی ہیں انہوں نے یہ خبر انسٹاگرام پر اپنے پرستاروں کے ساتھ شئیر کی اور دعائوںکی درخواست کی. حریم فاروق نے بتایا کہ ان کو پچھلے چند دنوں سے بہت بری طرح جسم میں درد کے ساتھ بخار ہو رہا تھا جب انہوںنے ٹیسٹ کروایا تو کورونا پازیٹیو نکل آیا. حریم فاروق نے کہ اپنی پوسٹ میںیہ بھی لکھا کہ مجھے کورونا دوسری بار ہوا ہے اس سے پہلے بھی کورونا میںمبتلا ہو چکی ہوں لیکن میں کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئی تھی. اس بار بھی میںکورونا کو شکست دوں گی. انہوںنے خدا کا شکر ادا کرتے
ہوئے کہا کہ جب مجھے اس بار کورونا کی علامات ظاہر ہو رہیں تھیںمیرا ملنا جلنا زیادہ لوگوں سے نہیںہوا جو کہ بہت اچھی بات ہے. انہوںنے مزید کہا کہ میں اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے تنہائی میں چلی گئی ہوں اورمیری عید بھی تنہائی میں ہی ہو گی. اداکارہ نے اپنے پرستاروں سے یہ بھی کہا کہ کورونا دوبارہ ر اٹھا رہا ہے لہذا خود کا اور دوسروں کا خیال رکھیں اور ہو سکے تو ملنا ملانا کم کریں اور ماسک پہنیں . یاد رہے کہ حریم فاروق کے علاوہ بھی بہت سارے آرٹسٹ کورونا میںمبتلا ہو چکے ہیں. کورونا کے کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں لہذا خود کا دوسروںکا خیال رکھیں . عید پر ایک دوسرے کے ساتھ ملیں ضرور لیکن احیتاط برتیں .