گلگت بلتستان: دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف پھر مہم پر نکل پڑے-

باغی ٹی وی : شہروز کاشف نے گلگت بلتستان روانگی سے پہلے سماجی رابطے کی سائٹ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اگلی منزل پاک چین بارڈر کے قریب گاشر برم کی چوٹی ہے جو 8 ہزار 35 میٹر یعنی (26 ہزار 360) فٹ بلند ہے۔

شہروز کاشف نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر لی


قبل ازیں گزشتہ دنوں نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر شہروز کاشف اور ان کے ساتھی فضل علی خراب موسم کی وجہ سے پھنس گئے تھے، رات برف میں گزارنے کے بعد صبح ہونے پر وہ تھوڑا مزید نیچے پہنچے جہاں سے آرمی ریسکیو ٹیم نے انہیں بحفاظت گلگت پہنچایا تھا۔

پاکستانی کوہ پیما نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی

عید گھروالوں کے ساتھ منانے کے بعد شہروز اب دنیا کی ایک اور 8 ہزار میٹر بلند چوٹی پر قومی پرچم لہرانے جارہے ہیں، وہ اب تک 8 بلند ترین چوٹیاں فتح کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گاشر برم دنیا کا 13 واں اور پاکستان کا پانچواں سب سے اونچا پہاڑ ہے جو قراقرم سلسلے میں واقع ہے۔ اس چوٹی کو 1956میں ایک آسٹریائی ٹیم کے موراویک، لارچ اور ویلن پارٹ نے سر کیا تھا۔

 

کوہ پیما شہروز کاشف کو ایوان صدر کی جانب سے دعوت نامہ موصول

Shares: