اداکار و میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ ایک بار اداکارہ میرا نے ان کو زور دار تھپٹر مارا تھا وہ تھپڑ وہ آج تک نہیں بھولے ۔ یاسر حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے فلم باجی میں ایک چھوٹا سا کردار کیا تھا اس میں اداکارہ میرا کا میرے ساتھ ایک سین تھا اس سین میںانہوں نے مجھے تھپٹر مارنا تھا۔ سین کی ریہرسلز ہوتی رہیں میرا مجھے فیک تھپٹر مارتی رہیں لیکن اس فیک تھپڑ سے بات نہیں بن رہی تھی میں نے خود ہ اداکارہ میرا سے کہہ دیا کہ آپ ایک کام کریں کہ آپ مجھے حقیقی تھپڑ ماریں ، اس سین میں جان بھرنے اور حقیقت کے رنگ بھرنے کےلئے میرا نے مجھے اصل میں تھپڑ مارا سین تو بہت

اچھا ہو گیا لیکن اداکارہ میرا کی طرف سے مجھے پڑنے والا تھپٹر اتنی زور سے تھا کہ میرے ہوش ٹھکانے آگئے۔ یاسر حسین نے کہا کہ میں آج تک میرا کی طرف پڑنے والے اس تھپڑ کو اس لئے بھول سکا کیونکہ وہ تھپٹر زناٹے دار تھا ۔ یاد رہے کہ اداکارہ میرا کا شمار لالی وڈ کی بہترین اداکاراﺅں میںہوتا ہے اور وہ ااکثر ایسا کچھ کہ دیتی ہیں یا کر دیتی ہیں کہ جس سے خبروں میں آجاتی ہیں۔ اداکارہ میرا کافی عرصے سے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں بنیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے راستے روکے جاتے ہیں ان کو کام نہ ملے ایسا پرڈیوسروں سے کہا جاتا ہے ۔ میرا کے اس دعوے کی کہیں سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اداکارہ میرا نے فلموں کے ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا ۔

Shares: