آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی گرفتار

باپ کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی، بیٹی نے بچے کو دیا جنم

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی رضا تنویر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی گرفتار کر لی گئی ہے

ملزم وقاص کے مقتول افتخار کی بیوی ثمینہ(پانچ بچوں کی ماں) سے ناجائز تعلقات تھے مقتول کی بیوی آشناء وقاص سے شادی کرنا چاہتی تھی اور شوہر کو راستے سے ہٹانا چاہتی تھی منصوبہ بندی کے مطابق ملزم جب گھر سے نکلا تو اس کی بیوی نے آشنا کو فون کر کے اطلاع دے دی، ملزم وقاص نے راستے میں مقتول افتخار کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا، ملزم وقاص کی مقتول افتخار سے کاروباری شراکت داری بھی تھی اور اسی کے گھر میں رہتا تھا،ملزم وقاص احمد کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے،

علاوہ ازیں 14سالہ ملازم کو قتل کرنیوالے ملزم سفیان عرف سنی کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم سفیان اپنے ملازم 14 سالہ وجاہت علی سے جنسی تعلقات استوار کرنا چاہتا تھا، انکار پر ملزم نے وجاہت علی کے گلے میں پھندا ڈال کر تیز دار آلے سے گلا کاٹ دیا تھا،ملزم سفیان مقتول کی نعش واش روم میں پھینک کر فرار ہو گیا تھا ملزم سفیان عرف سنی نے جوس کی دکان بنا رکھی ہے اور مقتول یہاں 2سال سے کام کر رہا تھا،

انویسٹی گیشن پولیس داتا دربار نے 2 سگے بھائیوں کے قتل میں ملوث تیسرا بھائی گرفتار کر لیا۔ملزم محمد مختار نے جائیداد کے تنازع پر اپنے دو سگے بھائیوں پر فائرنگ کر دی تھی،ملزم کی فائرنگ سے اس کے دونوں بھائی سرفراز اور الطاف حسین موقع پر ہی جانبحق ہو گئے تھے،ملزم مختار دوہرے قتل کی سنگین واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا،ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے،

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

نشہ کرنے سے منع کیوں کیا ، بیوی اور سالہ قتل،ملزم گرفتار کر لئے گئے، ملک پارک میں ملزم سفیان نواز نے نشے سے منع کرنے پر بیوی زینت اور سالے طالب کو قتل کیا، ملزم قتل کی ہولناک واردات کے بعد گوجرانوالہ جا کر بہن کے گھر چھپ گیا تھا ملزم سفیان نے اپنی بیوی اور سالے کو رسی کی مدد سے گلا دبا کر قتل کیا، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی رضا تنویر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی مدد سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،

Comments are closed.