فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

0
77

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا ہے جس کو تحریک انصاف نے دوبارہ عدالت میں چیلنج کر دیا ہے، الیکشن کمیشن میں یہ کیس تقریبا آٹھ سال سے زیر سماعت ہے اور مسلسل پی ٹی آئی کی جانب سے التوا کی کوشش کی جاتی ہے پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ کوئی فارن فنڈنگ غیر قانونی نہیں ہوئی، جبکہ اکبر ایس بابر کاکہنا ہے کہ فارن فنڈنگ ہوئی ہے، عمران خان نے حکومت ختم ہونے سے پہلے بیرونی سازش کا ذکر کیا اور دھمکی آمیز خط بھی لہرایا ،اس وقت سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے ایک وی لاگ میں کہا تھا کہ اصل بیرونی سازش تو عمران خان نے خود فارن فنڈنگ لے کر کی ہے اور اس کیس کا فیصلہ نہیں ہونے دیا جا رہا،

اب اکبر ایس بابر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے، اکبر ایس بابر کا کہناہے کہ تقریباً 7 سال 6 ماہ، 2,710 دن، 65,040 گھنٹے، 180 سماعتیں، 60 التوا، 9 وکلاء، اور کیس میں مسلسل تاخیر کے بعد، عمران خان کو اچانک غیر ملکی فنڈنگ کیس اپنے خلاف ایک اور سازش کے طور پر نظر آیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اعتراضات دورکر دیئے گئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل 25 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کر دی چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نےدرخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم دیا تھا اسد عمر نے سنگل بینچ کے فیصلہ(الیکشن کمیشن 30 روز میں فارن فنڈنگ کا فیصلہ کرے) کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی

فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کو دیا الیکشن کمیشن نے بڑا جھٹکا

آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

Leave a reply