اداکارہ ماریہ واسطی جو اپنی الگ اور منفرد اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں.وہ کم مگر معیاری کام کرتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے کتابیںپڑھنے کا بہت زیادہ شوق ہے جتنی مرضی مصروفیت ہو لیکن میں کتابیںپڑھنا نہیں چھوڑتی. اداکارہ ماریہ واسطی نے کہاکہ میں بیک وقت دو کتابیں پڑھتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ دونوں کتابوں کو ایک ساتھ ختم کروں . مجھے بہت افسوس ہے کہ کتب بینی کا رجحان ختم ہو رہا ہے ایسا نہیں ہو رہا ہے.ماریہ واسطی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو کتابیںپڑھنے کی عادت ڈالنی چاہیے.ماریہ واسطی نے
مزید کہا کہ میں مقابلے پر یقین نہیںرکھتی بس اچھا کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں. میرے حساب سے ہر فنکار اپنے حساب سے اچھی اداکاری کرتا ہے اور میں ہر فنکار کے کام کی معترف ہوں. میں سمجھتی ہوں کہ مقابلہ اپنے آپ سے ہونا چاہیے اپنے کام سے ہونا چاہیے تاکہ پہلے سے زیادہ بہتر کام کر سکیں. ماریہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کسی کے ساتھ مقابلہ کرنے کی بجائے اپنی خامیوں کو دور کروں. اداکارہ نے کہا کہ میں ٹی وی ڈرامے بہت کم دیکھتی ہوں کم دیکھنے کی وجہ وقت کی کمی ہے.انہوںنے یہ بھی کہا کہ آج کا ڈرامہ بہت اچھا بن رہا ہے.