لالی وڈ اداکار شان شاہد جو کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے بہت بڑے حمایتی ہیں ، ہر وقت ان کی سپورٹ میں نظر آتے ہیں انہوں نے عمرا ن خان کو ضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ اداکار نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تصویر لگا کر لکھا ہے کہ ” قوم آپ پر یقین رکھتی ہے امید ہے کہ اب بہتر پاکستان بنے گا“ ۔ یاد رہے کہ جب عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی اور عدم اعتماد کا ووٹ کاسٹ ہوا تھا شان شاہد تب سراپا احتجاج تھے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ شان شاہدنے ہمیشہ اپنے مداحوں کو عمران خان کے حق میں کھڑا رہنے کی
تلقین کی ہے وہ تقریبا روزانہ کی بنیادوں پر عمران خان کے حق میں ٹویٹس کرتے ہیں۔شان شاہد نے کچھ عرصہ قبل عمران خان کاایک انٹرویو کیا تھا جو بہت وائرل ہوا تھا اُس وقت جب عمران خان نے کہا تھا شان کے انٹرویو کی لائٹنگ ٹھیک نہیں تھی۔شان شاہد عمران خان کی ضمنی انتخابات میں واضح برتری پر خاصے خوش ہیں۔شان شاہد کے ساتھ ساتھ عمران خان اور تحریک انصاف کے حامی اینکرزبھی ضمنی انتخابات میں کلین سویپ پر جشن منا رہے ہیں۔عمران خان جب سے ڈی سیٹ ہوئے تھے وہ تب سے عوام کا خون گرمانے کےلئے جلسے جلوس کررہے تھے وہ کسی حد تک اس میں کامیاب بھی دکھائی دے رہے ہیں۔