بھارتی گلوکار اور کمپوزر بھوپیندر سنگھ انتقال کر گئے ہیں ان کی اہلیہ متالی سنگھ کے مطاق انہیں یورین انفیکشن ہونے پر ہسپتال داخل کروایا گیا، اس دوران مختلف ٹیسٹ ہوئے ان میں انہیں کورونا کی تشخیص ہوئی یہاں تک کہ کینسر کی علامات بھی ظاہر ہوئیں.بھوپیندر ممبئی کے ہسپتال میں ہی زیر علاج تھے کے ان کا انتقال ہو گیا.بھوپیندر کا کیرئیر پانچ دہائیوں پر مشتمل ہے اس میں انہوں نے لتا رفیع،آر ڈی برمن ، مدن موہن ، گلزار بپی لہری اور عاشہ بھونسلے و دیگر کے ساتھ کام کیا. وہ گٹارسٹ بھی تھے متعدد ہٹ گانوں کے گٹار بھی انہوں نے بجائے جن میں چرا لیا ہے تم نے جو دل کو ، دم مارو دم ، چنگاری کوئی بھڑکی ، محبوبہ او محبوبہ
قابل زکر ہیں. ویسے تو پورا بالی وڈ ہی افسوس کی حالت میں ہے لیکن ہرش دیپ کور ، انکور تیواری اور سوانند کرکی نے ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹس کئے.مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے بھی کہا کہ بھوپیندر کے جانے سے میوزک سے پیار کرنے والے رنجیدہ ہیں. بھوپیندر نے 1964 میں فلم حقیقت سے اپنا بالی وڈڈیبیو کیا گانے کے بول تھے ہوکے مجبور اس نے مجھے بھلایا ہو گا رفیع طلعت محمود اور منا دے بھی اس گانے میں ان کے ساتھ تھے. دو سال کے بعد انہوں نے فلم آخری خط کے کے لئے سو لو ٹریک گایا گانے کے بول تھے رت جواں جواں رات مہرباں. بھوپیندر کی وفات کو میوزک انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے.