بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ 72 برس کے ہو گئے

0
36

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ 72 برس کے ہو گئے ہیں. ان کا کیرئیر پانچ دہائیوں پر مشتمل ہے اس دوران انہوں نے لازوال کردار ادا کئے. انہوں نے مشکل کردار بھی اس خوبصورتی سے ادا کئے کہ ناقدین ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے. نصیر الدین شاہ کا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی ذات خود میں ہی اداکاری کا انسٹیٹیوٹ ہے. ان کی فنی خدمات کے عوض انہیں پدما بھوشن، پدم شری جیسے باوقار ایوارڈز کے ساتھ 3 نیشنل ایوارڈز اور 3 فلم فیئر ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے .نصیرالدین شاہ نے کمرشل اور آرٹ ہر قسم میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . انہوں نے بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ود کی فلمیں بھی کیں. اداکار نصیرالدین شاہ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ مجھے پڑھائی میں زیادہ دلچپسی نہیں تھی،

میرے سکول کے استاد بھی مجھ سے خوش نہیں تھے، ہر روز ان سے مار کھاتا تھا میں نے سوچا کہ کس طرح‌سے پڑھائی سے جان چھڑوائی جائے تو آئیڈیا آیا کہ اداکاری کے شعبے میں چلا جاتا ہوں اس سے پڑھائی سے جان چھٹ جائیگی. جب انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ اداکاری کرنی ہے ان کی عمر محض باراں برس تھی، اور اپنے والد کو اس ارادے کے بارے میں بالکل آگاہی نہیں دی.جب کالج ختم کیا تو والد نے پوچھا اب آگے کیا کرنا ہے تو انہوں نے کہا کہ اداکاری کرنی ہے.یوں بس جب وہ اداکاری کی طرف آئے تو اپنی صلاحیتوں کے ایسے جھنڈے گاڑھے کے بالی وڈ کے بڑے اور نامور فنکار ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھنے لگے.

Leave a reply