92 سالہ بھارتی خاتون آنکھوں میں نمی اور ڈھیروں یادیں لیے 75 سالوں بعد اپنی جائے پیدائش راولپنڈی پہنچ گئیں۔
باغی ٹی وی : تقسیم ہند کے وقت بھارت منتقل ہونے والی رینا چھبرآزادی کی 75 ویں سالگرہ کی خوشیاں منانے پاکستان میں اپنے آبائی گھر پہنچیں ہیں، جہاں ان کا اہل محلہ نے ڈھول کی تھاپ اور گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیارینا ورما پاکستانیوں کی محبت دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا۔
رینا چھبر کا کہنا تھا کہ جو محبت اور اپنا پن چھوڑ کر گئی، اس سے زیادہ ملا ہے، وہ پاکستان آ کر بے حد خوش ہیں، جس گھر میں وہ رہتی تھیں ان کا بچپن گزرا، وہ آج بھی ویسا ہی ہے، اور انہیں اتنے سالوں بعد بھی وہی اپنا پن محسوس ہوا۔
92 سالہ بھارتی خاتون اپنا آبائی گھر” پریم نیواس” دیکھنے پاکستان پہنچ گئیں
واضح رہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے خیرسگالی طورپر بھارتی بزرگ خاتون کو تین ماہ کا ویزاجاری کیا ہے بھارتی بزرگ خاتون اوران کا خاندان راولپنڈی میں رہتا تھا۔ 1947 میں ان کا خاندان پاکستان سے انڈیاچلا گیا، رینا چھبرکی عمراس وقت تقریبا 15 برس تھی پریم نیواس 1935 میں تعمیرکیا گیا تھا اوراس کا نام رینا کے والد بھائی پریم چند چھبرکے نام پر پریم نیواس رکھا گیا۔
رینا چھبر نے سوشل میڈیا پرشیئرکی جانیوالی اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ انہوں نے 2021 میں ویزا اپلائی کیا جو مستردہوگیا اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پراپنا گھردیکھنے کی خواہش کی اورحناربانی کھرکو بھی ٹیگ کیا حنا ربانی کھرنے فورا پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزاجاری کرنے کی ہدایت کی ، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامورآفتاب حسن خان نے ان سے ملاقات کی اور 90 دن کا ویزا دیا ہے۔
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟
بزرگ خاتون رینا کا کہنا تھا وہ 75 برس گزرجانے کے باوجود اپنے دل سے اپنے آبائی گھر،اپنے محلے اورگلیوں کونہیں نکال سکیں، انہیں اپنی کئی سہلیاں بھی یاد ہیں انہوں نے 1965 میں پاکستان آنے کے لئے ویزااپلائی کیا تھا مگر پاک بھارت جنگ کی وجہ سے حالات کشیدہ ہونے کے باعث نہیں آسکی تھیں تاہم ایک بارپاکستان اورانگلینڈ کا کرکٹ میچ دیکھنے لاہورآئی تھیں ،اس وقت پاکستان نے بھارتی شہریوں کو میچ کے لئے ویزے جاری کئے تھے۔
رینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے2021 میں کورونا وبا کے دوران سوشل میڈیا پراپنا آبائی گھر پریم نیواس دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر راولپنڈی سے ایک پاکستانی شہری سجاد حیدر نے ان سے رابطہ کیا اورانہیں ان کے آبائی گھر کی تصاویراورویڈیوز سینڈ کی تھیں۔