بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتیک آریان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے جو کردار ملتا ہے میری پوری کوشش ہوتی ہےکہ اسے اچھے نبھائوں میںاپنی پوری جان لگا دیتا ہوں باقی آڈینز پر ہوتا ہے کہ وہ اس کوشش کو کتنا سراہتے ہیں اور اس میں ہمارا عمل دخل نہیںہوتا انہیںکیا پسند آئے کیا نہیںیہ ان کی چوائس ہے اس پر ہمارا اختیار نہیںہوتا. کارتیک آریان نے مزید کہا کہ تنقید اگر مثبت اور تعمیری ہو تو میں اس سے یقینا سیکھتا ہوں لیکن اگر مجھے پریشان کرنے کےلئے تنقید کی جائے تو میں اس پر توجہ
نہیںدیتا. کارتیک نے مزید کہا کہ افواہوں اور بلاوجہ کے تنازعات کسی بھی مشہور شخصیت کی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں مجھے بھی افواہوںنے شروع میں بہت پریشان کیا بلکہ مجھے ذہنی طور پر پریشان کیا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میںنے اسکو اگنور کرنا سیکھ لیا ہے . کارتیک نے کہا کہ افواہوں نے مجھے ہی نہیںمیرے والدین کو بھی پریشان کیا لیکن میںنے صرف اپنے کام پر توجہ دینے اور پیار اور محبت جو شائقین کی طرف سے مل رہی ہے اسکو سیمٹنے کا فیصلہ کیا ہے .افواہیں آئیں گی اور چلی جائیں گی بلکہ دم توڑ جائیں گی لہذا اہم چیز کیرئیر ہے اس پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے.یاد رہے کہ کارتیک آریان اس وقت بالی وڈ کے سپر سٹار ہیں ان کی فلمیںریکارڈ توڑبزنس کررہی ہیں. بھول بھلیاں ٹو اس کی بڑی مثال ہے.