بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکیاں،ملزم ہوا گرفتار
بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی آمیز ای میل کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو گزشتہ ہفتے ای میل کے ذریعے انڈین ٹیم پر ممکنہ حملے کی اطلاع ملی تھي جس ميں کہا گيا تھا کہ بھارتی ٹیم پر ویسٹ انڈیز میں حملہ ہوسکتا ہے۔ پی سی بی نے انٹرنیشنل سیریز کی وجہ سے اطلاع آئی سی سی کو فارورڈ کردیں جس نے بھارتي کرکٹ بورڈ کو مطلع کرديا۔ بعدازں آئی سی سی اور پي سي بي نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کرديا۔ پي سي بي اور آئي سي سي کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے ایشوز کي بنا پر ہم کسی طرح کا تبصرہ نہیں کرسکتے
بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی کی ای میل پاکستان کے بعد بھارت کے کرکٹ بورڈ کو بھی موصول ہوئی جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما سمیت بھارتی ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکی کی گئی تھی، دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد بھارت کے ادارے متحرک ہوئے اور ای میل پیغام بھجوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا.
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے مہاراشٹر سے 19 سالہ برج موہن داس کو گرفتار کیا ہے جس نے دھمکی آمیز ای میل کی تھی، ملزم آسام کے علاقے موریگاؤں کا رہائشی ہے،ملزم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہان عدالت نے اسے 26 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا