بالی وڈ کے دبنگ خان جن کا نام ہی فلموں‌کی کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے.ان کی فلم بجرنگی بھائی جان کو شائقین نے بے حد پسند کیا فلم 2015 میں‌ریلیز ہوئی. اس فلم کے سیکوئل بنائے جانے کی خبریں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں فلم کے مصنف کے وی وجیاندرا پراساد نے ان خبروں‌ کی تصدیق کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنائے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور سکرپٹ بھی تیار ہے. وی وجیاندرا پراساد نے ایک انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں

بتایا کہ سلمان خان کو فلم کے سیکوئل کی سٹوری سنا دی گئی ہے انہوں‌نے پسند بھی کی ہے جیسے ہی ان کی طرف سے فلم کی شوٹنگ کا اشارہ ملے گا یقینا عملی طور پر کام شروع ہوجائیگا. وی وجیاندرا پراساد نے کہا کہ یہ فلم اپنے پہلے حصے کا تسلسل ہوگا اور اس میں آٹھ سے 10 برس کے دورانیے کو آگے جا کر دکھایا جائیگا۔ یاد رہے کہ بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور، ہرشالی ملہوترہ اور نوز الدین صدیقی نے اہم کردار ادا کئے .فلم کا میوزک بھی بے حد پسند کیا گیا. بالی وڈ میں آج کل ری میک بننے کا سلسلہ زوروں سے جاری ہے . بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل میں سلمان خان کے علاوہ کون کون ہوگا اس حوالے سے تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں.

Shares: