وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں شہریوں کی امداد کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے.
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ: عالمی برادری افغانستان میں درپیش مسئل پر توجہ دے، اور پاکستان خوشحال، پرامن، اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے.
انہوں نے مزید کہا: پاکستان نے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان بھجوایا ہے.
وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ: افغانستان پہلے بھی معاشی، انسانی بحران اور دیگر مسائل سے دوچار ہے لہذا عالمی دنیا کو اافغانستان کے مسائل پر توجہ دینی چاہئے.
انہوں یاد دلایا کہ: افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے لہذا افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہمیں ان کا تعاون جاری رکھنا چاہئے.








