سندھ بلدیاتی انتخابات، حلقہ بندیوں کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

0
101
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

سپریم کورٹ، سندھ بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹسز جاری کردیئے ،وکیل ایم کیو ایم فروغ نسیم نے کہا کہ پورے سندھ کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا ہے،سندھ حکومت کی ترامیم آئین اور سپریم کورٹ فیصلوں کے خلاف ہیں،ہائیکورٹ نے ترامیم کو غیر قانونی بھی قرار نہیں دیا،

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر تو کیس واپس ہائیکورٹ بھجوانا پڑے گا،وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ سپریم کورٹ حکم امتناعی دے کر کیس ہائیکورٹ بھجوا دے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال انتخابات تو روک دئیے گئے ہیں ،وکیل نے کہا کہ بارش اور محرم کی وجہ سے انتخابات روکے گئے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ بھی ساتھ نہیں لگایا، وکیل نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ کراچی رجسٹری میں جمع کروا دیا گیا تھا، سندھ بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کیخلاف کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی

 تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری

الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

Leave a reply