باصلاحیت اداکارہ وینا ملک کہتی ہیں کہ ان جو دل کرتا ہے وہ وہی کرتی ہیں، تنقید سے گھبراتی ہیں نہ ہی پریشان ہوتی ہیں. وینا کا مزید کہنا ہے کہ میں نے شوبز بالکل بھی نہیں چھوڑا جب بھی اچھی آفر آئی ضرور کام کروں گی. شوبز کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی. اداکارہ نے مزید کہا کہ شوبز کا عروج بھی عجیب ہی چیز ہے جب تک آپ پر عروج ہوتا ہے ہر کوئی آپ کا دوست ہوتا ہے جیسے ہی آپ کا عروج ختم ہوتا ہے یا چلا جاتا ہے تو کوئی دوست باقی نہیں رہتا بلکہ تب تو آپ کا سایہ بھی آپکا ساتھ چھوڑ جاتاہے. وینا ملک مزید کہتی ہیں کہ جب امیدیں ٹوٹتی ہیں تو دل ٹوٹ جاتا ہے اور

امیدیں اسی سے جڑی ہوتی ہیں جن سے آپ کا قریبی تعلق ہوتا ہے. یاد رہے کہ وینا ملک آج کل اداکاری کے پراجیکٹس میں تو نظر نہیں آرہیں لیکن سوشل میڈیا خصوصی طور پر ٹویٹر پر بہت متحرک ہیں اکثر و بیش تر عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں ٹویٹس کرتی رہتی ہیں یہاں تک کہ فوج کے حق میں بھی ٹویٹس کرتی رہتی ہیں. وینا ملک مسلم لیگ ن خصوصی طور پر مریم نواز کو آڑھے ہاتھوں لیتی ہیں ان کے بولنے پہننے اوڑھنے پر خاصی تنقید کرتی ہیں.وینا کا شمار ان میں ہوتا ہے جو صرف اپنے دل کی مانتے ہیں.

Shares: