رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی تب سے خبروں میں ہے جب سے یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں. جب سے اس جوڑے نے والدین بننے کی خبر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے تب سے لیکر اب کوئی دن ایسا نہیں‌جاتا کہ جب دونوں خبروں میں‌نہ ہوں. رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں سنتا ہوں اکثر لوگ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کیرئیر کے عروج پر ماں بننے جا رہی ہیں حالانکہ عالیہ کے زہن میں ایسی کوئی بات نہیں ہے اور وہ تو بلکہ

بہت خوش ہے کہ ہماری فیملی بڑھنے جا رہی ہے. رنبیر کپور نے کہا کہ عالیہ اگر ماں بننے جا رہی ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کا کیرئیر ختم ہو جائیگا یا ان کو اپنے کیرئیر کی قربانی دینی پڑے گی. رنبیر کپور نے مزید یہ بھی کہا کہ میری والدہ نتیو کپور کے ہاں جب بچوں‌کی پیدائش ہوئی تو ان کو مسائل کا سامنا تھا انہیں اپنے کیرئیر پر کمپرومائز کرنا پڑا کیونکہ بچوں کی دیکھ بھال ماں سے بڑھ کر کوئی نہیں کر سکتا. اداکار نے کہا کہ بچے پالنا صرف عورت کا کام نہیں ہوتا کیوں دے عورت اپنے کیرئیر کی قربانی ؟مرد کیوں نہیں بچوں‌کو سنبھال سکتا؟ رنبیر کپور نے مزید یہ بھی کہا کہ عالیہ بھٹ کو مکمل اجازت ہو گی کہ وہ اپنا کیرئیر دیکھیں میں بچے کی ذمہ داری اٹھائوں گا میں نہیں‌چاہتا کہ عالیہ کی راہ میں‌کوئی رکاوٹ آئے.

Shares: