ماڈل و اداکار شہریار منور جن کا حال ہی میں سجل علی کے ساتھ ہوا ایک فوٹو شوٹ ، اس فوٹو شوٹ کی جب سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کی گئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے لیا دونوں کو آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ اس شوٹ نے ہماری اقدار کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں. سجل علی تو ابھی تک اس حوالے سے بالکل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن شہریار منور نے لے لیا ہے اپنے ناقدین کو آڑھے ہاتھوں. شہریار منور نے کہا کہ لوگ اس چیز کا خیال رکھیں کہ ہم مختلف کردار نبھانے والے
اداکار ہیں ہمارے مداح ہمارے کرداروں سے محظوظ ہوں، یہ ہی آرٹ ہے۔شہریار منور نے کہا کہ ہم نے جو شوٹ کیا ہے وہ امریکی مصنف آرتھر ملر اور اداکارہ مارلن منرو کے رومانوی تعلقات سے لے کر ہندوستانی ہدایت کار کمال امروہی اور اداکارہ مینا کماری کی محبت ، شادی اور پھر اختلافات جیسی حقیقی کہانیوں سے ماخوذ کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہی آرٹ ہے اس سے لطف اندوز ہو. واضح رہے کہ شہریار منور اور سجل علی کا یہ شوٹ خاصا خوبصورت اور کلاسک ہے جہاں اس شوٹ کی تصاویر پر تنقید کی جا رہی ہے وہیں اس کو بے حد سراہا بھی جا رہا ہے. سجل اور شہریار منور ان تصاویر میں بہت خوبصورت لگ رہے ہیں.تنقید اور لوگوں کا شور اپنی جگہ لیکن دونوں کو ایک ساتھ پسند کرنے والوںکی تعداد بھی کم نہیں ہے.