آج کل بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے سوشل میڈیا پر بہت چرچے ہیں ہر کوئی ان کے بارے میں بات کررہا ہے.غیر ملکی میگزین کے لئے بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے گزشتہ دنوں ایک بولڈ فوٹ شوٹ کروایا اس فوٹو شوٹ کی جب تصاویر انٹرنیٹ پر آئیں تو ان پر بہت زیادہ تنقید ہوئی. بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد رنویر سنگھ کو لیا سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہاتھوں. یہاں تک کہ اداکار کے خلاف ممبئی پولیس سٹیشن میں مقدمے کی درخواست جمع کروائی گئی،.کہا جا رہا ہے کہ اداکار کے خلاف درخواست درج کر لی گئی ہے درخواست گزار کون ہے اس حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکیں. درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ رنویر سنگھ یہ عمل اخلاقیات کے نقطہ نظر سے بالکل غلط ہے، اور ان کا یہ فوٹو شوٹ دیکھ کر بہت
سارے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے.یاد رہے کہ عوامی سطح پر رنویر سنگھ کو یقینا تنقید کا سامنا ہے لیکن ان کے بالی وڈ کے تمام ساتھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں اداکار پر ہونے والی تنقید کو بے جا کہتے ہوئے ان کی حمایت میں بیانات دے رہے ہیں. ارجن کپور بھی کھل کر رنویر کی حمایت کررہے ہیں اسی طرح سے ان کی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون بھی اپنے شوہر کی حمایت میں بات کررہی ہیں ان کا بھی کہنا ہے کہ میں نے اپنے شوہر کا شوٹ دیکھا ہے مجھے ان کی تصاویر بہت اچھی لگی ہیں.