جو قسمت میں لکھا ہو وہ مل کر رہتا ہے نعمان اعجاز

منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جو قسمت میں‌لکھا ہوتا ہے وہ مل کر رہتا ہے.جو کچھ آپ کی قسمت میں اوپر والے نے لکھ دیا ہے وہی ملنا ہے آپ کو ترکیب لڑا سکتے ہیں لیکن ملے گا اتنا ہی جتنا آپ کے لئے لکھا جا چکا ہے. نعمان اعجاز نے کہا کہ میں تو اکثر اپنے ساتھیوں سے کہا کرتا ہوں کہ کبھی کسی سے خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ آپ کے حصے کا کام آپ کے حصے کی شہرت پیسہ کوئی دوسرا نہیں چھین سکتا. نعمان اعجاز نے کہا کہ میرا خدا کی ذات پر

بہت ایمان ہے میں محنت کرتا ہوں اور مجھے یقین ہوتا ہے کہ اللہ کی ذات اسکا صلہ دے گی. اداکار نے مزید کہا کہ انسان خطائوں کا پتلا ہے اس سے غلطی ہو جاتی ہے لیکن اگر رب سے نیک نیتی سے معافی مانگی جائے تو وہ ضرور معاف کر دیتا ہے اس لئے اپنے خدا کی ذات پر یقین رکھیں آپ کے راستے یقینا آسان ہوں گے. یاد رہے کہ نعمان اعجاز کی ماضی قریب میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم نے عوام میں بہت پذیرائی حاصل کی ہے اس سے قبل ان کا ڈرامہ سیریل دوبارہ نے بہت مقبولیت حاصل کی اس میں ان کے ساتھ حدیقہ کیانی تھیں اور ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم میں ان کے ساتھ صبا قمر تھیں. نعمان اعجاز کے ہر پراجیکٹ کو پسند کیاجاتا ہے.

Comments are closed.