اداکارہ زارا نور عباس کہتی ہیں کہ ان کو نہیں یاد کہ انہوں نے محنت سے کام کیا ہو اور انہیں صلہ نہ ملا ہو . زارا نور عباس نے اپنے مداحوں کو بھی دے دیا ہے یہی مشورہ کہتی ہیں کہ آپ محنت اور لگن سے کام کریں اسکا صلہ خدا کی ذات آپ کو ضرور دے گی آپ کی محنت ضرور رنگ لائیگی ایسا ہو نہیں سکتا کہ آپ نے محنت کی ہو اور اللہ اسکا اجر نہ دے. زارا نور عباس ویسے تو بشری انصاری کی بھانجی ہیں اور اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں ان کی والدہ اداکارہ اسماء عباس ہیں

لیکن اس کے باوجود ان کو شوبز میں نام بنانے کےلئے بہت جدوجہد کرنا پڑی. وہ کہتی ہیں کہ اب تک میں نے جتنا بھی نام بنایا ہے بہت محنت سے بنایا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سفارش سے کوئی کسی شعبے میں ضرور جا سکتا ہے لیکن اگر اس میں ٹیلنٹ نہیں‌ہو گا تو سفارش بار بار نہیں چلے گی. زارا نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کو پسند نہیں‌کرتی. زارا نور عباس چونکہ اب ماڈلنگ بھی کررہی ہیں اس حوالے سے ان کا کہنا ہے مجھے ماڈلنگ میں مزا آرہا ہے اداکاری اور ماڈلنگ دونوں ایک ساتھ جاری ہے. انہوں نے کہا کہ میں جب بھی کسی کردار کا انتخاب کرتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ اس میں اداکاری کی کتنی گنجائش ہے.

Shares: