آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کااجلاس ہوا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی اجلاس میں عدم شرکت پر قائمہ کمیٹی کےاراکین برہم ہو گئے، کمیٹی رکن اقبال محمد علی نے چیئرمین پی سی بی کی عدم شرکت پر احتجاجاً واک آؤٹ کر دیا، اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی آج اجلاس میں کیوں نہیں آئے، کمیٹی اراکین اگرکراچی اورکوئٹہ سےآسکتے ہیں تو چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی کیوں نہیں، من پسند لوگوں کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل کرنے کیلیےنیاآئین لایا گیا، پی سی بی کانیا آئین جمہوری ہے یا آمرانہ ؟کون بتائے گا،

کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ سبحان احمد کو قربانی کا بکرا بنانے کیلیے کمیٹی اجلاس میں بھیج دیا جاتا ہے، یہ سب اراکین کی توہین ہےکہ چیئرمین پی سی بی نےقائمہ کمیٹی کواہمیت نہیں دی ،قائمہ کمیٹی کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،

قائمہ کمیٹی نے احسان مانی اور وسیم خان کی آیندہ اجلاس میں طلبی یقینی بنانے کیلیے سمن جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے ،چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی کو 23ستمبر کو قائمہ کمیٹی اجلاس میں دوبارہ طلب کیا گیا ہے ،

چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ پارلیمنٹ سے بالا تر نہیں، احسان مانی اوروسیم خان 23ستمبر کواجلاس میں شرکت یقینی بنانےکیلیے سمن جاری کرینگے

Shares: