مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان پنجاب اسمبلی پہنچنا شروع ہو گئے
سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز گورنر ہاوس سے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج وہی ہو گا جو اللہ کو منظور ہو گا ہمارے ارکان اتنے ہی ہیں جتنے پہلے تھے یہ عدالتی وزیر اعلیٰ ہیں اسمبلی کے وزیر اعلیٰ تو ہم ہیں،
ن لیگی رہنما طاہر خلیل سندھو کا کہنا تھا کہ سیف الملوک کھوکھر کامیاب ہوں گے ہمارے ارکان کی تعداد پوری ہے خفیہ شماری سے ووٹنگ ہونی ہے پی ٹی آئی ارکان بھی ووٹ دینگے،
پنجاب اسمبلی میں صحافیوں پر پابندی اور اپنوں پر نظر کرم پنجاب اسمبلی پریس گیلری میں صحافیوں کوموبائل فون ساتھ کے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی، قاف اور تحریک انصاف کے سینکٹروں غیر متعلقہ افراد اور مہمان پنجاب اسمبلی کے اندر ہیں سیکورٹی حکام خفیہ لسسٹوں اور پیغامات سے مہمانوں کواندربھجوانے میں سرگرم ہیں
قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے الیکشن اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے ن لیگ نے الیکشن کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اس ضمن میں خلیل طاہر سندھو نے سپیکر، ڈپٹی سپکر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کے عملے کی جانب سے انتخابات کے عملے کے حوالے خدشات اور تحفظات ہیں ن لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ آج کا الیکشن آئین اور الیکشن رولز کے تحت کروایا جائے عملے کی غیر جانبداری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے کیونکہ کسی بھی غلط کام کے نتیجے میں نہ صرف جمہوریت کمزور ہوگی بلکہ اسمبلی کا نام بھی داغدار ہوگا قانون کے مطابق سختی سے عمل نہ کیا گیا تو دیگر فورم سے رجوع کیا جائے گا
سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کے لیئے مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کھوکھر اور تحریک انصاف کے سبطین خان کے درمیان مقآبلہ آج ہوگا اور بظاہر اس مقابلے کا نتیجہ ہی آئندہ پنجاب کی سیاست کا تعین کرے گا، اگر ن لیگی امیدوار جیت گیا تو پرویز الہیٰ کے خلاف پھر جلد ہی تحریک عدم اعتماد آنے کا امکان ہے
اپوزیشن اتحاد کے اسپیکر کے امیدوار ملک سیف الملوک کھوکھر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے
ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا
200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام