طلاق دینے اور سامان واپس لانے کے مسئلہ پر گولیاں چل گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان کی صورتحال آئے روز مخدوش ہوتی جا رہی ہے، ملت پارک کی حدود میں دو پارٹیوں میں رشتہ کے تنازعہ پر جھگڑا اور فائرنگ ہوئی ایس ایچ او ملت پارک سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کے نتیجے میں بلال شدید زخمی ہو گئے،۔ شہباز بھی زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے فائرنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی، ایس ڈی پی او سمن آباد کو ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی،
ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمر بٹ کی بھانجی کی شادی افتخار بٹ کے بیٹے سے ہوئی تھی جن میں طلاق ہو چکی افتخار بٹ کی جانب سے پولیس کو درخواست موصول ہوئی جسکی بابت دونوں پارٹیوں سے پوچھ کر آج تھانہ میں 05 بجے کاوقت دیا گیا دونوں فریقین نے گھر پر دوبارہ جھگڑا کیا اور فائرنگ ہوئی طلاق دینے اور سامان واپس لانے پر فریقین آپس میں جھگڑے اور فائرنگ ہوئی ،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
قبل ازیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن تیز کر دیا گیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس نصیرآباد نے کارروائی کی 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکر یلا، گرفتار ملزمان میں عمران اور ہاشم شامل ہیں ملزمان نے دوران تفتیش 11 وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی،ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے
ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا
200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام
علاوہ ازیں بچوں کے معمولی جھگڑے پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکر لیا گیا گرفتارملزم نعمان عرف چیتا نے معمولی جھگڑے پر شہری دانیال عرف دانش کو فائرنگ کا نشانہ بنایا،مقتول سروسز ہسپتال پہنچایا گیا جوبعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا،ملزم نعمان عرف چیتا کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،