تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے

0
51

لاہور: یکم اگست سے شہر بھر کے سکولوں کے لئے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔ تفصیلات کی مطابق یکم اگست سے شہر بھر کیلئے سکولوں کے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔ بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے چھٹی سوا ایک بجے ہوگی۔گرلز سکول صبح سوا سات بجے لگیں گے چھٹی ایک بجے ہوگی۔

جمعہ کے روز بوائز سکولوں کو ساڑھے گیارہ بجے اور گرلز سکولوں میں سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ سکولز صبح 7 بجے لگیں گے بارہ بجے چھٹی ہوگی۔ سکینڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے چار بجے ہوگی۔

جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔موسم سرما کے لئےاوقات کار 15 اکتوبر سے تبدیل ہوں گے۔

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سربراہ غفران الٰہی کی جانب سے کہا گیا ہے اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز یکم اگست سے کھلیں گے، مزید چھٹیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

عبدالوحید خان نے مزید بتایا کہ کیمرج سسٹم کے ساتھ منسلک ادارے اپنی جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔یاد رہے دو روز قبل اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کردیا تھا۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ ان کا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جاسکے۔

Leave a reply