سرگودھا۔ 23اگست (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر بھر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں 200 سے زیادہ سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کے لئے وزارت بلدیات کو استدعاء کی گئی ہے۔ بلدیہ ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں سینٹری ورکرز کی بھرتیاں گزشتہ 10 سال سے نہیں کی گئیں اس دوران کئی سینٹری ورکرز اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوچکے ہیں جبکہ کئی سینٹری ورکرز وفات پاچکے ہیں ان کی جگہ نئی بھرتیاں نہ ہوسکیں جبکہ مزید 30 سے زائد سینٹری ورکرز اپنی ملازمت مدت پوری کرنے کے نزدیک ہیں جن کے بدلے اگر بھرتیاں نہ ہوئیں تو شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہوگی جس کو بہتر بنانے کے لئے 2 سو سے زیادہ سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Shares: