سید جبران جو کہ عموما سنیجدہ کردار کرتے ہوئے ہی دکھائی دیتے ہیں انہوں نے فلم گھبرانا نہیںہے سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا، اس میں انہوںنے ہلکی پھلکی کامیڈی کی جسے شائقین کی جانب سے بہت سراہا گیا. سید جبران بہت کم انٹرویوز دیتے ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوںنے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا. اس انٹرویو میںسید جبران نے یہ بھی انکشاف کیا کہ
سجل علی نے ان کو ایک زور دار تھپڑ مارا تھا. اس تھپڑ کی حقیقت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سین میںمجھے سجل علی نے تھپڑ مارنا تھا جیسے ہی سین شروع ہوا تو مجھے تھا کہ سجل ہلکے ہاتھ سے ہی تھپٹر مارے گی لیکن سجل نے ایسا تھپڑ مارا کہ میں ہل کر رہ گیا. سید جبران نے کہا کہ سجل علی صرف چھوٹی نظر آتی ہیں ہے بہت مضبوط اس نے جس طرحسے مجھے تھپڑ مارا تھا میں توحیران ہو گیا تھا کہ چھوٹی سی لڑکی میں اتنی جان.
ید رہے کہ سجل علی اور سید جبران نے ایک ساتھ ڈرامہ سیریل چپ رہو میں کام کیا تھا اس ڈرامے میں ان دونوں کو خاصا سراہا گیا تھا.