ارجن رامپال کے بالی وڈ انڈسٹری میں 21 سال مکمل ہو گئے ہیں، ورسٹائل اس اداکار نے فلم پیار عشق اور محبت سے اپنے فلمی کیرئیر کا سفر 2001 میں شروع کیا.ارجن نے آنکھیں، دل ہے تمہارا، ہاؤس فل، راج نیتی جیسی دیگر سپر ہٹ فلموں‌میں کام کیا. فلم راک آن کے لیے انہیں نیشنل ایوارڈ بھی ملا.ارجن رامپال نے صرف مثبت ہی نہیں‌منفی کردار بھی کیا شاہ رخ‌خان اور دیپیکا پاڈوکون کی فلم اوم شانتی میں انہوں‌نے منفی کردار کیا جسے بہت زیادہ سراہا گیا. اوم شانتی اوم سے لے کر را ون اور دھڑک تک، ارجن نے اپنے مداحوں کو متاثر کرنے کا کوئی موقع نہیں گنوایا۔
بالی وڈ انڈسٹری میں 21 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ارجن رامپال نے انسٹاگرام پر لکھا، میں اپنے پیارے بھائی اور دوست راجیو رائے کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں‌نے اُس وقت مجھ

پہ اعتماد کیا میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا،مجھے نہیں‌معلوم کہ اگر انہوں‌نے یہ بریک نہ دیا ہوتا تو کیا ہوتا.
اداکار نے پیار عشق اور محبت کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی.
یاد رہے کہ اداکاری سے پہلے ارجن رامپال ماڈلنگ کی دنیا میں دھوم مچائے ہوئے تھے وہ سپر ماڈل کہلائے جاتے تھے ایشوریا رائے بچن اور ارجن رامپال کا ایک شوٹ بہت مشہور ہے جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پذیرائی ملی یہ شوٹ اُن وقتوں میں ہوا جب دونوں اداکاری میں ابھی نہیں‌ آئے تھے. ارجن رامپال نے بعد ازاں ایشورائے کے ساتھ فلم میں کام بھی کیا.

Shares: