وزارتِ اعلیٰ مل گئی ، مزید کچھ نہیں چاہیے،مونس الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات

0
167

مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔


انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے ہمیں وزارتِ اعلیٰ دی ہے ، ہمیں مزید کچھ نہیں چاہیے، پی ٹی آئی چیئر مین پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے کے دوران مزید وزارتیں دینے کیلئے مہربان تھے۔

فارن فنڈنگ کی ساری تحقیقات پی ٹی آئی دور میں ہوئیں ،مصدق ملک

قبل ازیں عمران خان نے پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی 21 رکنی کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت، میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز کے وزیر ہوں گے میاں محمود الرشید بلدیات اور مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔علی افضل ساہی وزیر مواصلات، راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور، پراسیکوشن اور کوآپریٹو ، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل اور نوابزداہ منصور کو محکمہ مال دیا جا ئے گا-

 

 

"فارن ایجنٹ” کی "فارن ایڈڈ” پارٹی کا ہیلی کاپٹر کے چند مناظر

وزیر اعلی پرویز الٰہی کی کابینہ میں سردار محسن لغاری خزانہ، سردار شہاب الدین سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک، عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر اور ملک تیمور کھیلوں کے وزیر ہوں گے، جبکہ احمد اویس کو دوبارہ پنجاب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کو محکمہ اطلاعات کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایا جائے گا، ارسلان خالد کو محکمہ آئی ٹی کے ساتھ وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جا رہا ہے-احمد اویس کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعنیات کرنے کا فیصلہ ، وزیر اعلی ٰ پرویزالہٰی گورنر پنجاب کو سمری بھیجیں گے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احمد اویس کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری دی-

ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ احمد اویس نے گورنر اور غیر قانونی وزیراعلیٰ کے انتخاب پر اصولی موقف عدالت میں رکھا تھا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کی دوڑ میں معروف قانون دان امتیار صدیقی اور اظہر صدیق بھی شامل تھے-دوسری جانب احمد ایس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل کی ذمہ داری دی گئی تو قبول کروں گا-

Leave a reply