اسلام آباد: کشمیر ی ہوں اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردوں گا جان کی قربانی بھی دینا پڑی تو دریغ نہیں کروں گا ، ان ایمانی جزبات کااعلان پاکستان کے نامور اداکار شان نے کردیا ، اداکار شان نے یہ اعلان کرکے ایک ایسی مثال قائم کردی ہے کہ اب اس کے بعد یہی توقع کی جارہی ہے کہ ہر پاکستانی اب کشمیر کی آزادی کے لیے ایک دوسرے سے بڑھ کر اپنا حصہ ڈالے گا
باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادمیں کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سپراسٹارشان نے بھی شرکت کی اور اپنی آواز بلند کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میں اگر کشمیر میں نہیں تو کشمیر مجھ سے ہے کیونکہ میرا خود کا تعلق کشمیری خاندان سے ہے، جس دن فوج نعرے لگائے گی پوری قوم ساتھ ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم جان دینی والی قوم ہیں اور یہ کام ہمیں بخوبی آتاہے۔ اس موقع پر پاکستانی اداکار نے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ اور ’’ہم لے کر رہیں گے آزادی‘‘ کا نعرہ بھی لگایا۔نعروں کے بعد ہال میں جزباتی کیفیت پیدا ہوگئی اور ہر طرف سے ایمان بھرے جزبات سننے کو ملے