قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے عبادت کے حصے باب الرحمہ سے سات فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔ گرفتار شدگان میں دو نوجوان لڑکیاں اور تین بچے شامل ہیں۔
اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے باب الرحمہ کے علاقے پر دھاوا بولا اورسات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیاجن میں ایک نوجوان، تین بچے، دو نوجوان لڑکیاں اور مسجد اقصیٰ کا محافظ شامل ہے۔ لڑکیوں کی شناخت شفاء ابو غالیہ اور میدلین عیسی کے ناموں سے ہوئی۔
اسرائیلی پولیس نے دیگر شہریوں کو قیدیوں کی تصاویر بنانے سے روک دیا۔