مزید دیکھیں

مقبول

گوجرانوالہ:پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) چوکی...

خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،حنا خواجہ کا ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا خواجہ بیات...

کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے6 بچیاں جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے جنجال...

مراد راس اور یاسمین راشد نے وزارت کےحلف لینے ہی محکمانہ اجلاس طلب کر لیئے

مراد راس نے بطور وزیر تعلیم پنجاب حلف لینے کے محض چند گھنٹے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا۔

 

این آئی سی ایل سکینڈل کےمرکزی کردارایاز خان نیازی وزیراعلیٰ کے مشیرمقرر

 

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کے دوسرے بڑے ادارے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو گزشتہ چند ماہ سے مکمل طور پر لاوارث رکھا جس کا مکمل نقصان ہمارے محترم اساتذہ اور بچوں کو اٹھانا پڑا۔

تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں زور و شور سے چلنے والے منصوبے آج سابقہ حکومت کی نااہلی اور عدم توجہ کے باعث پسماندگی کا شکار ہیں۔ مراد راس نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تمام افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اِن مخصوص حالات میں ہم سب کو دوگنی رفتار سے کام کرنا ہو گا اور ہمیں یہاں صرف وہ لوگ چاہییں جو پوری محنت سے کام کرنا چاہتے ہیں۔

 

چیف سیکرٹری نے پنجاب حکومت کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی

 

مرا راس نے یہ بھی کہا کہ جب تک پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے کوئی فارغ نہیں بیٹھ سکتا سب کو بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تمام ماتحت اداروں کے سربراہان موجود تھے جو اگلے چند روز میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کو کارکردگی کے حوالے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

مذید برآں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحت کا قلمدان سنبھالتے ہی محکمہ کا اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،سپیشل سیکرٹریزمحمدعثمان،فاطمہ شیخ،ڈاکٹراختررشید،عظیم
الدین،ایڈیشنل،سیکرٹریزڈاکٹرسہیل،راشدارشاد،سجادحسین،احمر،سربراہ پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہراور شیخ اعجازسمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری صحت علی جان سمیت تمام افسران نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکو صحت کا قلمدان سنبھالنے پرمبارکبادبھی دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ڈاکٹرزکی نئی بھرتی،صحت سہولت کارڈ اورترقیاتی منصوبوں،کورونا اور ڈینگی کی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکومختلف شعبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ عمران خان اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب کی عوام کی خدمت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکاہے.پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کو محکمہ صحت میں خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو فوری طورپرریکوزیشن بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے ام پینل ہسپتالوں میں زیاد ہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب کی عوام کی سہولت کی خاطرزیادہ سے زیادہ سرکاری ونجی ہسپتالوں کو ام پینل کیاجائے گا۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی کا کریڈٹ عمران خان کی روشن خیالی کی اعلی مثال ہے۔ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے مریضوں کوفراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیارکاجائزہ لیاجائے گا۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ایم ایس اور پرنسپلزکی تعیناتی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیادپرہوگی۔ پنجاب میں تمام نئے سرکاری ہسپتالوں کی تعمیرکو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے گا۔ پنجاب میں نئے 23نئے سرکاری ہسپتالوں کی تعمیرکے بعدمریضوں کو بین الاقوامی سطح کی طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اور تحصیل ہیڈکورٹرزہسپتالوں میں انیستھیٹکس کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پوراکیاجائے گا۔ پنجاب کے دوردرازکے ڈی ایچ کیوزاور ٹی ایچ کیوزہسپتالوں میں انیستھیٹکس کو ترجیح دی جائے گی۔

علاوہ ازیں عباس علی شاہ نے بطور وزیر جنگلات چارج سنبھال لیا، جنگلات کی ترقی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عباس علی شاہ نے کہا کہ سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے رکا تھا۔جنگلات و جنگلی حیات کی ترقی کا عزم لے کر آیا ہوں۔ سابقہ ہم منصب کی جنگلات کی ترقی کی پالیسیوں کو آگے بڑھاؤں گا۔ جنگلات اور جنگلی حیات کا فروغ و تحفظ میری ترجیح ہوگی۔ پہلی فرصت میں محکمے پر بریفنگ لے کر اپنا لائحہ عمل وضع کروں گا۔ شجرکاری کی بڑھوتری کیلئے اہم اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ جنگلی حیات کی تنوع کیلئے حفاظتی اقدامات اولین ترجیحات میں شامل کر رکھے ہیں۔ پارٹی لیڈر شپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔