پنجاب کابینہ میں شامل نومنتخب وزیر نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کردیا .وزیرِ ریونیو پنجاب منصور احمد خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو پروٹوکول نہ لینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ منصور احمد خان پی پی271 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ نوابزادہ منصور احمدخان معروف سیاستداں نوابزداہ نصراللّٰہ خان مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ نوابزادہ منصور احمد خان وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو خط میں پروٹوکول لینے سے معذرت کرلی

منصور احمد خان نے وزیراعلی کو خط میں لکھا کہ موجود ملکی معاشی صورتحال میں میرا ضمیر پروٹوکول کی اجازت نہیں دیتا، ان کا کہنا تھا کہ معاشی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے میں نوابزادہ منصور احمد خان نے سرکاری گاڑی، گھر اور عملہ واپیس لینے کی درخواست کی ہے .

صوبائی وزیر ریونیو نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہقیام امن کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے،محرم الحرام کے مقدس مہینے میں بھی بھائی چارے اور رواداری کی فضاء کو پروان چڑھانے میں علماء کرام اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں،محرم الحرام کے موقع پرضلعی انتظامیہ، پولیس تمام سرکاری اداروں او ر ضلعی و تحصیل امن کمیٹیوں سے مل کر تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کرلئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی، راستوں میں روشنی، صفائی، نکاسی آب سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ضلع کی سطح پر مسلسل مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جہاں سے حساس جلوسوں‘ مجالس کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں سے لائیو مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ جلوس کی گزرگاہوں میں صفائی ستھرائی اور بجلی کی لٹکتی تاروں کی مرمت کر دی گئی ہے۔تمام اضلاع کی انتظامیہ نے باہمی مشاورت سے جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے بہترین انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

محرم الحرام میں غیر ملکی امن دشمن قوتیں فرقہ وارایت کی آگ بھڑکانے کے مذموم ایجنڈا کی تکمیل کیلئے متحرک ہو جاتی ہیں ایسی قوتوں کے خلاف ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اور مثالی اتحاد پیدا کرتے ہو ئے مسلسل چوکنا رہنا ہو گا، بالخصوص ہمسایہ ملک میں موجودہ حالات کے تناظر میں تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈیا اور امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے جید علماء کرام مکمل ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ قیام امن کی حکومتی کوششوں کو کامیاب بنائیں کسی بھی شرانگیزی‘ فرقہ واریت اورمذہبی منافرت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو بالخصوص ملکی قوانین کے تابع بنانے کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں جس پر نفرت انگیز پوسٹ‘ مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق فوری ایکشن سے بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل رسول ؐ کی محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے جس کاپہرہ دینا ہمارا اولین فرض ہے اور تمام مسالک کے علماء مل کرایسی تمام قوتوں کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائیں گے جو امت مسلمہ کی صفوں میں انتشار اور تفرقہ پیدا کرنا چاہتے  ہیں۔

Shares: