پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اپنے یو ٹرن کی وجہ سے بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں جبکہ اپنے قول سے پھر جانا بھی عمران خان کا” پسندیدہ مشغلہ” ہے.
الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ اور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اب پی ٹی آئی چیئرمین مستند جھوٹے گردانے جاتے ہیں.تاہم ان تمام "خوبیوں” کے باوجود عمران خان ،خیرات ،ذکواۃ ،فند اور عطیہ میں دی جانے والی کوئی چیز ہاتھ سے جانے نہیں دیتے چاہے وہ عطیہ عمران خان کے’ دشمن” کی طرف سے ہی کیوں نا دیا گیا ہو؟یا پھر وہ کسی ملک کی جانب سے تحفہ کی صورت میں دیا گیا ہو جو حکومت پاکستان کی ملکیت ہوتا ہے مگر خان صاحب کمال مہارت سے اسے "گول” کر ہی لیتے ہیں.
حال ہی میں امریکہ کو برا بھلا اور” ایبسلوٹلی ںاٹ” کہنے والے عمران خان نے کے پی کے میں اپنی حکومت کے ذریعے امریکہ کی جانب سے گاڑیوں کا عطیہ دیکھتے ہی "ایبسلوٹلی ناٹ”کے نعرے کو فورا” ابسلوٹلی یس” میں بدل دیا. امریکہ کی غلامی نامنظور کرنے والے عمران خان اور ان کے وزیراعلی نے امریکہ ہی سے36 گاڑیوں کا عطیہ منظور کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب وزیراعظم تھے تو مسلسل ایک ہی بیانیئے کی گردان الاپتے رہے کہ ہم امریکہ کی غلامی قبول نہیں کریں گے،عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے میری حکومت کے خلاف سازش کی ہے، خان صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے امریکہ کو کہ دیا ہے کہ” ایبسلوٹلی ناٹ”. ایک جانب سابق وزیراعظم عمران خان امریکہ مخالف بھاشن قوم کو دیتے رہے اور دوسری طرف امریکہ سے کے پی کے میں تعاون اور اشتراک کار پر امریکی حکومت کے ممنون ہیں.
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے.ملاقات میں محمود خان نے اپنے چیئرمین کی حکومت کے خلاف” سازش”کر کے ان کی حکومت ختم کرنے والے ملک کے سفیر کو کمال پروٹوکول دیا.
یہ رہا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا اصل چہرہ !
یہ ہی نہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قوم کو بے وقوف بنانے کا کمال” فن” بھی جانتے ہین جو آج تک کسی سیاست دان میں نہیں دیکھا.قوم سے جلسوں میں خطاب کے دوران عمران خان کہتے تھے کہ ہم آزاد قوم ہیں ہم کسی کے سامنے نہیں جھکتے،اور دوسری جماعتوں کو کہتے تھے کہ تم غلامی کرو گے، شرم کرو،ان کا کہنا تھا کہ کہ میں یورپی یونین کے ایمبیسڈر سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہم کوئی غلام ہیں کہ جو آپ کہیں گے ہم کر لیں.عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک میرے میں خون ہے میں قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا.
عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کہتا ہے کہ روس نا جاؤ میں امریکہ سے پوچھتا ہوں کہ تم ہو کون ؟ مجھے کہنے والے کہ روس نا جاؤ.یہ ہی نہیں عمران خان نے جب اقتدار سنبھالا تو کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے مگر چلے گئے ،پھر کہا ہم کشکول توڑ دیں گے مگر بڑا کشکول لے لیا.