اداکار عثمان مختار جو کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جتنا سنجیدہ لگتا ہوں اتنا ہوں نہیں میرے قریبی لوگ جانتے ہیں کہ میں کس قدر ہنسی مذاق کرنے والا انسان ہوں۔ میں سنجیدہ ہوں یہ تاثر میرے کرداروں کی وجہ سے ہے اب جیسے کردار ملیں گے ویسے ہی کروں گا۔ کامیڈی کردار ٓآفر ہی نہیں ہوتے تو کیا کیا جائے۔ اگر مجھے کامیڈی کردار ملے تو یقینا میں کروں گا اور مجھے بہت بار پوچھا جا چکا ہے کہ کیا کامیڈی کردار آپ کی ترجیحات میں نہیں ہیں تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اداکار
کو ہر قسم کے کردار کرنے چاہیں اور کامیڈی میری ترجیحات میں بالکل ہے لیکن کامیڈی ڈرامے بنتے ہی کم ہیں۔ رمضان المبارک میں کہیں کوئی ہلکا پھلکا کامیڈی ڈرامہ بن جاتا ہے اس کے علاوہ تو سارا سال جو ڈرامے چلتے ہیں وہ سبھی سنجیدہ کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں۔جب کام ہی ایک جیسا ہو رہا ہو ایک ہی پیٹرن پر ہو رہا ہو تو پھر ایسے میں الگ کام کیسے چوائس کیا جائے۔ لیکن مجھے جب بھی اچھا کامیڈی کردار ملا تو میں ضرور کروں گا بلکہ کامیڈی کردار مجھے سنجیدہ کرداروں سے زیادہ پسند ہیں۔ یاد رہے کہ عثمان مختار نامور ہیروئینز کے ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں ماہرہ خان کا نام قابل زکر ہے.