شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج، تحریک انصاف کے جھوٹ بے نقاب
عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی
سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں اور شہباز گل کے ڈرائیور کے جھوٹ بھی بے نقاب ہو گئے۔ شہباز گل کی گرفتاری ہوئی تو پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور تشدد بھی کیا ۔
شہباز گل کے ڈرائیور کا ڈرامہ بھی سامنے آیا تھا ۔ پہلے وہ صحیح تھا بعد میں ہاتھ پر پٹی کروا لی حالانکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا یے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا اغوا نہیں کیا گیا تھا ۔ اسلام آباد پولیس کے اہلکار نیلی وردی میں واضح نظر آ رہے ہیں اسلام آباد پولیس کی گاڑی بھی موجود ہے دوسری جانب شہباز گل کی گرفتاری کے وقت ان پر اور ڈرائیور پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا ۔
شہباز گل کو جب گرفتار کر کے دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا تو انکا ڈرائیور گاڑی لے کر چلا گیا ڈرائیور گاڑی سے نیچے ہی نہیں اترا اور نہ ہی کسی قسم کا تشدد کسی نے کیا ،تحریک انصاف نے شہباز گل کے اغوا اور ڈرائیور پر تشدد کا جو ڈرامہ رچایا سی سی ٹی وی فوڑیج نے سب بھانڈا پھوڑ دیا ۔
واضح رہے کہ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے،، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس نے شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا ہے.
شہباز گل کی گرفتاری کی ویڈیو دیکھئے کہ کیسے شہباز گل کو گرفتار کر کے لے جایا گیا،نا تو اس ویڈیو میں بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی نظر آٸی اور نا ہی سادہ کپڑوں میں لوگ ہیں.باوردی اہلکار تھے اور آرام سے شہباز گل کو لے کر گٸے .
شہباز گل کے ڈراٸیور کو تو کسی نے ہاتھ بھی نہیں لگایا.ڈرائیور پر تشدد کب ہوا؟ وہ تو گاڑی سے اترا ہی نہیں، اسکی قمیض کس نے پھاڑی؟ اس کی گردن پر خراشوں کے نشانات کس نے ڈالے؟ کہیں یہ ڈرائیور چوہدری پرویز الٰہی کا سابقہ ڈرائیور تو نہیں تھا؟.
ڈراٸیور بھی جھوٹا ،عمران خان بھی جھوٹا ،فواد چوہدری بھی جھوٹا، مراد سعید بھی جھوٹا ،پی ٹی آٸی والوں کا کام ہے اداروں پر الزام لگانا اور جھوٹ بولنا ، مولانا طارق جمیل صاحب ان کےلٸے کیا کیا فرما رہے تھے،افسوس ہی کیا جاسکتا ہے.