دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس کی ریلیز کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے. کہا جا رہا ہے کہ فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروںکی زینت بننے جا رہی ہے. فلم کی ایگزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت بھی خاصی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ فلم ہم نے بہت محنت اور دل سے بنائی ہے امید ہے ہ شائقین اسکو ضرور سراہیں گے. بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کی ریلیز چار سال سے رکی ہے کبھی کورونا تو کبھی عدالتی کاروائیاں. فلم کا پہلا ٹریلر 2018 میں ریلیز ہوا ٹریلر نے ریلیز ہوتےہی دھوم مچا دی لیکن سرور بھٹی جنہوں نے پنجابی مولا جٹ بنائی تھی وہ کاپی رائٹس کا معاملہ عدالت لے گئے یہ معاملہ کلئیر ہوا تو پھر
فلم کی ریلیز کورونا کی وجہ سے رکی رہی.فواد خان ، ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی اپنے کیرئیر کے یقینا مختلف کرداوں میں نظر آئیں گے. ماہرہ خان اس میں بہت ہی خوبصورت انداز میں پنجابی بولتی ہوئی نظر آرہی ہے. ماہرہ خان کا ایک ڈائیلاگ ”وے مولیا دس دے ایناں توں میں تیری پکی پکی مشوق آں” بہت ہٹ ہوا ماہرہ خان کہیں بھی جاتی ہیں تو ان سے اس ڈائیلاگ کے بولنے کی فرمائش کی جاتی ہے. کہا جا رہا ہے کہ فواد خان بھی فلم کی ریلیز پر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اس فلم کو بناتے ہوئے بہت مزہ کیا یقینا دیکھنے والے بھی لطف اندوز ہوں گے.








