4 ماہ بعد ایمرجنسی کا خاتمہ ، عوام خوشی سے جھوم اٹھے

کولمبو: سری لنکا حکومت نے دہشت گردی کے واقعے میں 290 افراد کی ہلاکت کے بعد نافذ کی گئی ایمرجنسی کو 4 ماہ بعد ختم کر دیا۔اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا کے دفتر نے تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے ایمرجنسی میں توسیع نہیں کی ہے اور گزشتہ روز ایمرجنسی کے خاتمے کی اجازت دی تھی۔

یاد رہے کہ سری لنکن صدر 21 اپریل کے حملوں کے بعد نافذ کردہ ایمرجنسی کی توسیع ہر ماہ کی 22 تاریخ کو کرتے تھے تاہم اس مرتبہ انہوں نے مزید توسیع نہیں کی۔ایمرجنسی کے خاتمے پر بات کرتے ہوئے صدر کے قریبی ذرائع نے کہا کہ ‘صدر متھری پالا سیرسینا نے ایمرجنسی میں مزید توسیع کے لیے نیا حکم نامہ جاری نہیں کیا تھا’۔

Comments are closed.