راول ڈیم میں پانی سطح بلند ،سپل ویز کھول دیئے گیے-
باغی ٹی وی : راول ڈیم اتھارٹی نے انتظامیہ کو سپل ویز کھولنے کے بارے آگاہ کر دیا، پانی کی سطح 1751 فٹ ہونے پر سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق 1749 فٹ پانی کی سطح پر سپل ویز بند کر دیئے جائیں گے، ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت برساتی نالوں میں نہانہ یا تفریح کے لیے جانا منع ہے۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ،سپل ویز کے گیٹ کھول دیئے گئے
انتظامیہ نے وارننگ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو اور خود کو نالوں سے دور رکھیں، سپل ویز کھولنے سے کورنگ نالہ میں تغیانی کا خدشہ ہے رواں برسات میں چوتھی دفعہ سپل ویز کھولے گئے
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں خبردار کیا کہ اس موسم میں پورے ملک میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
پارلیمنٹ لاجز میں سینیٹر سیمی ایزدی کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سیلاب اور اربن فلڈنگ کے خطرے پر بھی بریفنگ دی تھی-
وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا کہ یہ صورتحال معمول بن جائے گی اور ملک کا مجموعی انفراسٹرکچر ایسی آفات کے لیے تیار نہیں ہے جس سے شدید انسانی بحران جنم لے گا محکمہ موسمیات کی واضح وارننگ کے باوجود صوبائی حکومتوں کے پاس ریلیف اور ریسکیو کی صلاحیت کا فقدان ہے۔
تاہم وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے یہ دعویٰ کیا کہ محکمہ موسمیات جدید آلات کی کمی کی وجہ سے بعض علاقوں میں موسم کی حتمی انداز میں پیش گوئی نہیں کر سکتا کمیٹی نے متفقہ طور پر اس بات سے اتفاق کیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان اور قانون سازی کی ضرورت ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی کو بتایا کہ اتھارٹی نے 11 ہزار 639 امدادی سرگرمیاں شروع کی ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ 23 ہزار 61 افراد کے لیے 78 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جون سے اب تک بارشوں سے متعلقہ حادثات میں 575 اموات ہوئیں جن میں سے 176 بلوچستان میں، 127 سندھ اور 119 پنجاب میں ہوئیں جبکہ 939 افراد زخمی ہوئے۔