قصور

تھانہ راجہ جنگ کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی،علاقے میں خوف و ہراس

تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں آج صبح سویرے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
راجہ جنگ کا مقامی رہائشی محمد آصف عرف اچھو قصور رائیونڈ روڈ بمقام ٹاؤن کمیٹی راستے میں جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوارں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے اچھو شدید زخمی ہو گیا
گولیوں کی زد میں آکر سکول جانے والا مقامی طالب علم بھی زخمی ہو گیا
پولیس تھانہ راجہ جنگ نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور کاروائی کا آغاز کیا
فائرنگ سے علاقے میں دہشت و خوف و ہراس پھیل گیا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

Shares: