پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے ہرا دیا:

لاہور: پاکستان نے نیدرلینڈز کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کے لئے 315 رنز کا ہدف دےتھا جو نیدر لینڈ کی ٹیم پورا نہ کرسکی اور پچاس اوور کے اختتام پر8کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پرصرف 298 رنز بناسکی

میزبان ٹیم کی جانب سے وکرم جیت سنگھ اور ٹام کوپر 65 ،65 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جب کہ محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ 18 اگست اور تیسرا 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔

اس سے پہلے روٹر ڈیم میں کھیلے جارہے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے۔

پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ کے لیے فخر زمان کے ساتھ امام الحق میدان میں اترے۔10 رنز کے مجموعی اسکور پر امام الحق کی صورت میں پاکستان کا پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے صرف 2 رنز بنائے۔

فخر زمان اور ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے بابر اعظم نے 168 رنز کی شراکت قائم کی۔ 74 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو محمد رضوان میدان میں اترے۔196 رنز پر فخر زمان بھی پویلین لوٹ گئے وہ اپنی 7ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد 109 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کئ چوتھی وکٹ 212رنز پر گری ، محمد رضوان 14 رنز بناسکے، 243 رنز پر خوشدل شاہ بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،انہوں نے 21 رنز بنائے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 266 رنز پر گری، محمد نواز صرف 4 رنز ہی بناسکے۔ جس کے بعد شاداب خان اور آغا سلمان نے تیز رتفتاری سے اننگز کو آگے بڑھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے۔شاداب خان 28 گیندوں پر 48 جب کہ سلمان آغا نے 16 گیندوں پر 27 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

۔روٹرڈیم میں پاکستان کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں۔ نائب کپتان شاداب خان،امام الحق، فخرزمان، محمد رضوان اور سلمان علی آغا پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔پاکستان ٹیم انتظامیہ نے آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ بالر نسیم شاہ کو ون ڈے کیپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں کھلاڑی آج میزبان ٹیم کے خلاف اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔ دونوں کھلاڑی پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کا ڈیبیوکرنے پر پُرجوش ہیں۔یہ ون ڈے سيريز آئی سی سی مينزکرکٹ ورلڈ کپ سپر ليگ کا حصہ ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرامام الحق نے سماء سے بات کرتےہوئے بتایا کہ روٹر ڈیم کی کنڈيشنز پاکستان کے ليے نئی ہيں مگر ٹيم کی تيارياں اچھی ہيں۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

بابراعظم کی زیرقیادت قومی کرکٹ ٹیم اگراس سیریزمیں شامل تینوں میچز جیت جاتی ہے تووہ ورلڈ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔

Comments are closed.