سپہ سالار پاکستان کا ایک اور اعزاز، یو اے ای میں آرمی چیف کو دیا گیا ایوارڈ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے
اماراتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے آرڈر آف دی یونین ایوارڈ دیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین میڈل پیش کیا,متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی ۔واضح رہے کہ آرڈر آف دی یونین ایوارڈ دوست ممالک کے سینئر حکام کو دیا جانے والا یو اے ای کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے
… and deep rooted spirit of brotherhood which is transforming into an enduring partnership. COAS was conferred upon Order of the Union Medal by President of UAE for making significant contributions in furthering bilateral ties between both the countries. (2/2) pic.twitter.com/ew8lwO8jm6
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 17, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی ایک عظیم تاریخ ہے جو ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے۔
یو اے ای کی ایمبیسی نے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات كے صدر جناب عزت مآب الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پاكستان كے چیف آف آرمی سٹاف جنرال قمر جاوید باجوا كا استقبال كیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط كرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات کے آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا
متحدہ عرب امارات كے صدر جناب عزت مآب الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پاكستان كے چیف آف آرمی سٹاف جنرال قمر جاوید باجوا كا استقبال كیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط كرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات کے آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا pic.twitter.com/Do1cPcAYRG
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) August 17, 2022
قبل ازیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے آرڈر آف دی یونین میڈل سے بھی نوازا تھا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پہلے بھی کئی ممالک سے میڈلز مل چکے ہیں،26 جون کو سعودی ولی عہد نے میڈل آف ایکسیلینس دیا تھا، 9 جنوری 2021 کو021 (بھاریان آرڈر (فرسٹ کلاس) ایوارڈ) ولی عہد شہزادہ کی طرف سے دیا گیا تھا،- 5 اکتوبر 2019 (آرڈر آف ملٹری میرٹ) اردن میں شاہ عبداللہ دوم کی طرف سے دیا گیا تھا، – – 20 جون 2017 (ترکی لیجن آف میرٹ ایوارڈ) انقرہ میں دیا گیا تھا
دہشت گردی عالمی خطرہ ہے،نمٹنے کیلئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے،آرمی چیف
آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سسی پنوں کے قریب تباہ ہو گیا.
برطانیہ، رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاسنگ آوٹ کی تقریب ہوئی