پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی خالی نشست پر آسیہ عظیم چودھری رکن اسمبلی منتخب ہوگئیں الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 جیکب آباد میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن 2 اکتوبر کو ہوں گے۔

پی ٹی آئی میں ایک سے بڑھ کر ایک "فنکار”

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی، ضمنی انتخاب 25 ستمبر کو ہوگا۔

الیکشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 239 کورنگی اور این اے 246 کراچی ساؤتھ میں ہوں گے۔

آخری سیلاب متاثرہ کو حق ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیرِ اعظم

واضح رہے کہ یہ تمام نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فیصل آباد این اے 108 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ عمران خان کے غلط سائن کی وجہ سے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں این اے 108 کے انتخابات میں اب پی ٹی آئی سے فرخ حبیب جب کہ مُسلم لیگ ن سے عابد شیر علی آمنے سامنے ہوں گے۔

جبکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کراچی کے 2 حلقوں سے ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے اہل قرار دیا تھاکراچی کے حلقہ این اے 246 اور 237 ملیر سےعمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔

تیز گام ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کا رقص،سعد رفیق کا نوٹس

Shares: