بھارتی کامیڈین راجو شری واستو جن کے بارے میں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ وہ صحتیاب ہو رہے ہیں لیکن ایک بار پھر سے ان کی حالت بگڑ گئی ہے ، ان کے دماغ میں سوجن ہوگئی ہے اور اس سوجن کی وجہ سے ان کا دماغ ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہا۔کہا جا رہا ہے کہ ان کی فیملی نے سکھ کا سانس لیا تھا جب ڈاکٹرز نے انہیں کہا کہ کامیڈین پہلے سے بہتر ہو رہا ہے۔تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ راجو شری واستو کے دماغ میں سوجن ہو گئی ہے جو کہ ڈاکٹرز کے مطابق الارمنگ ہے۔ راجو کے پرسنل سیکرٹری گاروت نارنگ نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کو راجو کے دماغ میں اس وقت سوجن
محسوس ہوئی جب وہ راجو شری واستو کو انجیکشن دے رہے تھے۔ نارنگ نے کہا کہ ڈاکٹروں کو امید ہے کہ راجو کی حالت بہتر ہو جائے گی، اور سوجن کم ہونے کے بعد ان کا دماغ دوبارہ کام کرنا شروع کر دے گا۔یاد رہے کہ راجو شری واستو کو رواں ماہ 10 اگست کو ورزش کے سیشن کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ گر پڑے انہیں اس کے بعد فورا ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے سانس کی بحالی کو یقینی بنایا ۔راجو شری واستو ایک معروف کامیڈین ہیں ان کے مداح ان کی طبیعت کی خرابی کا سن کر کافی پریشان اور دعا گو ہیں۔