مزید دیکھیں

مقبول

کھلاڑی اکشے کمار کی نئے اناڑی عمران ہاشمی سے ملاقات

جب سے اکشے کمار نے عمران ہاشمی کے ساتھ اپنی نئی فلم ” سیلفی“ کا اعلان کیا ہے، مداحوں کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس فلم کے پہلے پوسٹر اور ٹیزر نے کافی ہائپ پیدا کر دی ہے۔اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور اکشے کمار اور عمران ہاشمی فلم کے سیٹ سے تصاویر اور وڈیو بھی جا ری کررہے ہیں۔حال ہی میں کھلاڑی اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سیٹ سے ڈانس پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی۔ انہیں اپنے 90 کی دہائی کے مشہور گانے ’میں کھلاڑی تو اناری‘ پر ٹانگیں ہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم عمران ہاشمی نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سیلفی کے سیٹ سے اکشے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔تصویر میں ہم عمران ہاشمی اور اکشے کمار کو ایک دوسرے

کو گھورتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ عمران ہاشمی نے تصویر کاجو کیپشن لکھا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں سیلفی کے لیے ‘میں کھلاڑی تو اناری’ دوبارہ بنانے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ”رکشا بندھن“ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں کر پائی۔ فلم کی کہانی بہن بھائیوں کی محبت کے گرد گھومتی ہے لیکن شائقین کو کہانی زیادہ متاثر نہیں کر سکی۔ اکشے کمار نوے کی دہائی کے واحد ایسے اداکار ہیں جو مسلسل کام کررہے ہیں اور ہر سال ان کی ایک یا دو فلمیں لازمی ریلیز ہوتی ہیں۔