تعلیم کا خرچ نہ دینے پر باپ کی کنجوسی سے تنگ طالبہ باپ کے 27 لاکھ روپے اٹھا کر تھانے پہنچ گئی

رحیم یارخان:تعلیمی اخراجات پورے نہ کرنے پرکالج کی طالبہ گھر میں موجودکنجوس باپ کی جمع پونجی27لاکھ روپے اٹھاکر پولیس اسٹیشن پہنچ کر باپ کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی جس پر پولیس نے طالبہ کے باپ شوکت کو تھانے بلوا کر معاملہ حل کرادیا۔

باپ نے پولیس کی موجودگی میں اپنے بچوں کو جیب خرچ کے روزانہ ایک سو کی بجاے پانچ سو دینے کا تحریری وعدہ کیاجس پر27لاکھ کی رقم باپ کے اکاؤنٹ میں جمع کردی گئی۔

 

 

یہ انوکھا واقعہ رحیم یارخان کے نواحی تھانہ کوٹ سمابہ میں پیش آیا جہاں کنجوس باپ شوکت کی طرف سے کم خرچہ ملنے اور کھر میں سالن کے پیسے نہ دینے پر موضع مو مبارک کی رہائشی طیبہ شوکت نامی طالبہ گھر سے 27لاکھ روپے کی بڑی رقم چرا کر تھانے پہنچ گئی

پولیس کو تحریری درخواست دی کہ وہ گورنمنٹ کالج رحیم یارخان کی طالبہ ہے میرا والد مجھے 100روپے خرچہ دیتا ہے اتنی مہنگائی میں 100روپے میں تعلیمی اخراجات اور گھر کا خرچہ پورا نہیں ہوتا۔ گھر میں کئی کئی دن سالن نہیں پکتا،مجھے باپ سے پورا جیب خرچ دلوایا جائے۔

Comments are closed.