وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دھیر کوٹ میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے کشمیر کو پاکستان سے ملانے کا فیصلہ کیا ہے ،مارچ تک کشمیر کا فیصلہ ہو جائے گا

پاکستان پر حملہ ہوا تو پھر بھارتی مندروں میں گھنٹیاں نہیں بجیں گی، شیخ رشید کا دوٹوک اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد آزاد کشمیر کے دورے پر ہیں، انہوں نے آج دھیر کوٹ میں جلسہ سے خطاب کیا، اس دوران جلسے کے شرکاء کشمیریوں اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے ، بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شیخ رشید خود نعرے لگواتے رہے.

کشمیر بنے گا پاکستان، بلوچستان میں یکجہتی کشمیر ریلی ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر کےلیےلڑنے کی باری آئی تو اللہ نے مجھے اور طاقت دےدی،دنیاکےکونےکونےمیں کشمیرکی آزادی کی جنگ لڑوں گا،پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیر کا مسئلہ اب حل ہونا ہے،خان صاحب سمجھتے ہیں کشمیر کامعاملہ ایک2ماہ میں آرپار ہو جائے گا،میں سمجھتا ہوں کشمیر کا معاملہ5سے6 ماہ میں آرپارہوجائے گا ،فیصلے کا وقت آگیا تو بھارت میں ہر مسلمان کے گھر سے نعرہ تکبیر بلند ہوگا

عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ سری نگرکی آوازپاکستان کی آوازہوگی ، کشمیری 72 سال سے اپنا خون دے رہے ہیں، 72 سالوں سے وہ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، میانداد چھکا لگاتا ہے اور بھارت کو شکست ہوتی ہے تو چھ کشمیری اس خوشی میں شہید ہو جاتے ہیں کہ پاکستان جیت گیا ہے

 

کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

Shares: