مجلس عزاء پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 خواتین ہلاک اور متعدد زخمی

0
49

یمن: خواتین کی مجلس عزاء پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 خواتین ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئیں-

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ یمن کے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع عمران گورنری کے ایک گاؤں میں ہفتے کی شام پیش آیا-

کربلا میں لینڈ سلائیڈنگ، ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

رپورٹس کے مطابق عمران کے شمال میں واقع العشہ ڈاریکٹوریٹ میں خواتین کی جانب سے مجلس عزا منعقد کی گئی تھی دوران مجلس ہی گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی گری جس کے نتیجے میں 5 خواتین ہلاک اور 13 زخمی ہو گئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

قبل ازیں یمن کی حجہ گورنری میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے تھےمقامی ذرائع کے مطابق حجہ گورنری میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں تین سگے بھائی علی محمد زید، زید محمد زیداور عبداللہ محمد زید شامل ہیں۔

یمن میں تقریباً دو ماہ سے شدید طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں، جن میں سے بعض مقامات پر طوفانی بارشیں سیلاب کا باعث بنی ہیں۔ سیلاب سے اب تک درجنوں افراد جاں بحق اور املاک کو بھاری نقصان پہنچ چکا ہے۔

بھارت: شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے 18 افراد ہلاک

دوسری جانب یونان میں نائٹ ٹریل ماؤنٹین ریسنگ مقابلے کے دوران بجلی گرنے سے ایک ایتھلیٹ ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرا سخت زخمی ہو گیا مقامی پولیس حکام کے مطابق آسمانی بجلی کا شکار ہونے والے ایتھلیٹ یونان کے ماؤنٹ فلکرو کی 6 چوٹیوں پر 1340 میٹر اونچائی پر نائٹ ٹریل ماؤنٹین ریسنگ مقابلے میں حصہ لے رہے تھے۔

پولیس کے مطابق نائٹ ٹریک ماؤنٹین ریسنگ مقابلے میں 55 ایتھلیٹ حصہ لے رہے تھے، واقعے کے وقت بیشتر ایتھلیٹ فنش لائن پر پہنچ چکے تھے پیرگوئی کے قصبے کے قریب 22.2 میل ریسنگ مقابلے کےدوران دو ایتھلیٹ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے تھے، جن میں ایک ایتھلیٹ موقعے پر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا تھا جسے ائیرلفٹ کرکے اسپتال پہنچایا گیا تھا –

شام کی مارکیٹ میں دھماکہ،19 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

Leave a reply