سٹیج کے معرف اداکار نسیم وکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ سٹیج پر نئے موضوعات لائے جانے کی ضرورت ہے ایسی کہانیاں اور موضوعات لائے جانے چاہیں جن کو دیکھنے کےلئے فیملیاں‌آسکیں. مجھے فخر ہے کہ میں نے وہ سٹیج کیا جس کو فیملیاں دیکھنے کےلئے آتی تھیں، میں کسی ایسے سٹیج ڈرامے کا حصہ نہیں‌بنا جو فحش یا ولگر تھا. سٹیج پر کچھ عرصہ سے جو رجحانات چل رہے ہیں یقینا اسے فیملیاں خفا ہیں ان کو منا کر سٹیج تک لانے کی اشد ضرورت ہے.نسیم وکی نے کہا کہ طنز و مزاح ، کامیڈی اور میوزک کا کمبینیشن ایک اچھی تفریح ہے ہمیں اس پر سوچنا چاہیے. اس وقت ہر کوئی پریشان ہے ماحول ایسا ہے کہ کہیں‌ سے اچھی خبر سنائی نہیں دیتی.ایسے میں سٹیج ایک بہترین تفریح بن سکتی ہے.

یاد رہے کہ نسیم وکی کا شمار ان کامیڈینز میں‌ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا. نسیم وکی کو ہمسایہ ملک بھارت میں‌بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے انڈیا کے معروف کامیڈی شو کپل شرما شو میں بھی کام کیا وہاں ان کے کام کو بہت سراہا گیا. کپل شرما ہوں یا نوجوت سنگھ سدھو ہر کوئی نسیم وکی کا دیوانہ ہے.نسیم وکی کی اگلے ماہ فلم شاٹ کٹ بھی ریلیز ہورہی ہے شاٹ کٹ پنجابی فلم ہےجس میں ثناء فخر ، جگن کاظم اور گوہر رشید نے بھی کام کیا ہے.

Shares: